5 مارچ، 2024، 9:43 AM

کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی ہر حال میں بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایران

 کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی ہر حال میں  بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے واضح موقف رکھتا ہے کہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی زمانے میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل قبول نہیں ہے۔

 شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے کسی جانبداری اور دباو میں آئے بغیر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ادارے کی قراردادوں پر فوری اور بلاتفریق عمل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے عالمی منشور اور آئی اے ای اے کی قرار دادوں پر عمل کیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ بعض ممالک عالمی اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی شام پر الزامات عائد کررہے ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

ایروانی نے مزید کہا کہ ایران شام اور عالمی اداروں کے درمیان تعاون میں اضافے کا حامی ہے۔ بعض مغربی ممالک نے اس حوالے سے افسوسناک رویہ اختیار کیا ہے اور اس مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

News ID 1922399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha